• news

معروف امریکی صحافی/اینکر پرسن لیری کنگ کرونا کے باعث انتقال کر گئے 

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکہ کے معروف صحافی اور ٹی وی اینکر لیری کنگ انتقال کر گئے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق لیری کنگ کی عمر 87 برس تھی اور گذشتہ دنوں لیری کنگ میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔ کرونا کے باعث طبیعت بگڑنے پر لیری کنگ کو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، وہ پہلے سے پھیپھڑوں کے کینسر ذیابیطس سمیت دیگر سنگین امراض میں مبتلا تھے۔ لیری کنگ وہ واحد ٹی وی اینکر پرسن تھے جن کے پاس 25 سال تک ٹی وی ٹاک شوز کرنے کا اعزاز تھا۔

ای پیپر-دی نیشن