پاکستان کا ٹیسٹ کرکٹ کی 144 سالہ تاریخ کا ریکارڈ نہ ٹوٹ سکا
لاہور ( نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ ٹیم کو نیشنل کرکٹ سٹیڈیم، کراچی میں 35 سال تک کوئی ٹیم شکست نہیں دے سکی تھی۔ پاکستان نے کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں 34 میچز تک دنیا کی بڑی بڑی ٹیموں کو شکست دی، 1955ء سے لے کر 2000ء تک پاکستان نے نیشنل سٹیڈیم ،کراچی میں کسی بھی ٹیم کو جیتنے نہیں دیا جو کہ ایک ورلڈ ریکارڈ ہے، آسٹریلیا کی ٹیم 1989ء سے 2021ء تک برسبین میں 31 میچز تک ناقابل شکست رہی تھی ، ویسٹ انڈین ٹیم 1948ء سے 1993ء تک کینزنگٹن اوول، باربڈوس میں 27 میچز میں ناقابل شکست رہی تھی، انگلینڈ کی ٹیم 1905ء سے 1954ء کے دوران اولڈ ٹریفورڈ،مانچسٹر میں مسلسل 25 میچز میں ناقابل شکست رہی تھی، ویسٹ انڈیز کی ٹیم 1958ء سے 1989ء کے دوران سبائنا پارک،جمیکا میں 19 میچز میں ناقابل شکست رہی تھی۔