سندھ حکومت کا شاپنگ مال ہفتے میں7روز کھولنے کا اعلان
کراچی(این این آئی)سندھ حکومت نے شاپنگ مال ہفتے میں 7روز کھولنے کا اعلان کردیا۔سندھ حکومت نے شاپنگ مال ہفتے میں 7روز کھولنے کا اعلان کردیا ہے، محکمہ داخلہ نے اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شاپنگ مال ہفتے میں 7روز کھولے جاسکیں گے تاہم تمام شاپنگ مالز میں کورنا ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی ہوگا۔