• news

فیصل آباد :حادثات میں خاتون سمیت 3افراد جاں بحق 

فیصل آباد (آن لائن )مختلف حادثات کے دوران خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے، ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کر دیں، تھانہ گڑھ کے علاقہ میں کنجوانی شوگر ملز کا 50سالہ محنت کش منیر احمد اونچائی سے زمین پر گر کرزندگی کی بازی ہار گیا ،بھوآنہ کا رہائشی 45 سالہ عابد موٹرسائیکل سلپ ہونے سے شدید زخمی ہوگیا ، ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا،  لالیاں میں 34 سالہ عابدہ دوپٹہ موٹرسائیکل کے پہیہ میں پھنسنے سے گر کر بری طرح زخمی ہو گئی ،ہسپتال لے جایا گیا لیکن جانبر نہ ہوسکی ۔

ای پیپر-دی نیشن