• news

افغان فورسز سے جھڑپیں‘ کمانڈر ملا غفار سمیت 8 طالبان ہلاک

قلات /جلال آباد(شِنہوا)افغانستان میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں اہم طالبان کمانڈر سمیت 8عسکریت پسند ہلاک اور5زخمی ہوگئے۔فوج نے ہفتے کے روز جاری ہونیوالے ایک بیان میں بتایا کہ جنوبی صوبہ زابل کے ضلع شاہجوئی میں ہونیوالی جھڑپ کے نتیجے میں مجموعی طور پر 7 عسکریت پسندوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب جمعہ کے اختتام پر طالبان عسکریت پسندوں کے ایک گروہ نے ضلع شاہجوئی میں سیکورٹی چوکیوں پر حملہ کیا۔ ادھر مشرقی صوبہ ننگرہار کے ضلع پچیراگام میں طالبان کا ایک اہم کمانڈر ملا غفار مارا گیا ہے۔صوبائی حکومت نے ایک بیان میںملا غفار کو بدنام زمانہ کمانڈر اور طالبان تنظیم کے لئے جنگجوں کی بھرتی کا انچارج قرار دیتے ہوئے بیان میں کہا گیا کہ غفار کا جسمانی خاتمہ ننگرہار اور اس کے آس پاس کے مسلح باغیوں کیلئے ایک بڑا دھچکا ثابت ہو سکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن