مہارشٹرا کے وزیر پر زیادتی کا الزام لگانے والی گلوکارہ رینو شرما نے الزامات واپس لے لیے
نئی دہلی( نیٹ نیوز)بھارت کی ریاست مہارشٹرا کے وزیر دھننجے منڈے پر زیادتی کا الزام لگانے والی گلوکارہ رینو شرما نے الزامات واپس لے لیے۔گزشتہ دنوں گلوکارہ رینو شرما نے بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے وزیر دھننجے منڈے پرزیادتی کا الزام لگایا تھا۔رینو شرما نے الزام لگایا تھا کہ شادی کے اصرار پر ریاستی وزیر نے انڈسٹری میں لانچ کرنے کے بہانے بنائے اور زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔