• news

فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ آنے سے روکنا مکروہ ہتھکنڈہ ہے :خطیب 

مقبوضہ بیت المقدس(صباح نیوز) مسجد اقصیٰ کے خطیب اور سپریم اسلامی کمیٹی کے چیئرمین الشیخ عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ فلسطینی مسلمانوں کو مسجد اقصیٰ میں آنے سے روکنا مذموم اور مکروہ ہتھکنڈہ ہے ۔ ا نہوں نے بیان میں کہا کہ اسرائیل نے کورونا کی وبا سے فائدہ اٹھا کر بیت المقدس میں فلسطینیوں پر عرصہ حیات مزید تنگ کردیا ، پرانے بیت المقدس شہر کے فلسطینی مسلمانوں کو مسجد اقصیٰ میں آنے سے روکنا مذموم اور مکروہ ہتھکنڈہ ہے۔انہوںنے کہا کہ اسرائیل نے کورونا کی آڑ میں فلسطینیوں کے قبلہ اول میں نماز کے لیے داخلے پرپابندی عائد کررکھی ہے مگر دوسری طرف یہودی آباد کاروں کو حرم قدسی میں دھاووں کی کھلی چھٹی دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ مسجدا قصیٰ میں نماز کی ادائیگی پرقدغنوں کے پیچھے اسرائیلی دشمن کے مذموم سیاسی مقاصد ہیں اور ان کا ہدف بیت المقدس کے فلسطینی باشندوں کو مسلمانوں کے تیسرے مقدس مقام تک رسائی سے روکنا اور یہودی آباد کاروں کو اشتعال انگیزی میں مدد فراہم کرنا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن