• news

سیالکوٹ: گیس لوڈشیڈنگ سے شہریوں کی زندگی اجیرن‘احتجاج‘ نوٹس کا مطالبہ

سیالکوٹ (نمائندہ خصوصی) سیالکوٹ میں سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ سے لوگوں کی زندگی اجیرن بن گئی ، شہری گیس کی بندش سے سڑکوں پر نکلنے لگے ،حکومت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ ضلع بھر میں سوئی گیس کی بد ترین لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے ۔ سیالکوٹ کی چاروں تحصیلوں ڈسکہ ، پسرور ، سمبڑیال اور سیالکوٹ میں گیس کی شیڈول لوڈشیڈنگ کے ساتھ غیر اعلانیہ اور بد ترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس پر محکمہ سوئی گیس کے افسران کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی ۔ محکمہ سوئی گیس کی جانب سے سوئی گیس کے کم پریشر پر بھی کوئی عملی اقدامات نہیں اٹھائے گئے ۔ محکمہ سوئی گیس میں سینکڑوں ایسی درخواستیں موجود ہیں جنہوں نے گیس کی لیکج ، کم پریشر ، کمپریسر مافیا اور لوڈ شیڈنگ کے بابت آگاہ کیا گیا ہے جس پر کوئی کارروائی نہیں ہوتی ۔

ای پیپر-دی نیشن