دیندار برادری کی فلاح و بہبود کیلئے اہم فیصلے کئے جائینگے:سردار شفاء علی
نارنگ منڈی(نامہ نگار) آل پاکستان دین دار برادری کے 88 دیہاتوں کے عوام کا اجتماع ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت اور امیدوار ایم پی اے چوہدری افتخار احمد بٹر کے ڈیرہ پر زیر صدارت سردار شفاء علی مان چیئرمین دیندار برادری ہوا جہاں برادری کے بڑوں نے افتخار احمد بٹر کو اپنی برادری کا سرپرست بنانے کا اعلان کیا اور انہیں پگڑی پہنائی گئی۔ اس موقع پر سردار شفاء علی مان نے کہا کہ جلد دیندار برادری کا اجلاس ہوگا اس میں باہمی مشاورت سے دیندار برادری کی فلاح و بہبود کے اہم فیصلے کئے جائیں گے ہمیشہ دیندار برادری کے بڑوں کی مشاورت سے فیصلے کئے ہیںکسی کی دل آزاری نہیں ہونے دیں گے ۔ تقریب میں چوہدری ضرغام احمد گورائیہ حافظ عون الباری ناصر بٹر سردار انعام سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔