• news

فیصل آباد :ہیٹر ، گیس لیکج سے2گھروں میں آتشزدگی ، نوجوان زندہ جل گیا 

فیصل آباد (آن لائن )ہیٹر اور گیس لیکج سے دو گھروں میں آگ لگ گئی ایک نوجوان زندہ جل گیا جبکہ دوسرا بری طرح جھلس گیا،پہلا واقعہ بی بلاک نگہبان پورہ میں کے گھر میں پیش آیا جہاں گیس لیکج سے آتشزدگی نے پورے گھر کو لپیٹ میں لے لیا،خبیب نامی شہری برُی طرح زخمی ہوگیا ، گھرکا سارا سامان جل کر خاکستر ہوگیا جبکہ قرآن مجید معجزانہ طور پر محفوظ رہا،دوسرا واقعہ تھانہ ڈجکوٹ کے عقب میں پیش آیاجہاں پر ہیٹر جلانے کی وجہ سے گھر میں آگ لگ گئی اور 32سالہ اسلم ولد مجید زندہ جل کر موت کی وادی میں پہنچ گیا، گھر کا سامان بھی جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا۔

ای پیپر-دی نیشن