13حساس اضلاع میںانسداد ٹائیفائیڈ مہم چلانے کا فیصلہ
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)پاکستان میں مزاحمتی ٹائیفائیڈ کے پھیلا ئوکے خطرے کے پیش نظر حکومت نے خصوصی انسداد ٹائیفائیڈ مہم چلانے کا فیصلہ کرلیا ، مہم میں 9 ماہ تا 15سال کے بچوں کو انسداد ٹائیفائیڈ ٹیکے لگائے جائیں گے، خصوصی مزاحتمی ٹائیفائیڈ مہم حساس13اضلاع میں منعقدہوگی، جس میں پنجاب کے12اضلاع شامل ہیں، وزارت صحت حکام کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں خصوصی انسداد ٹائیفائیڈ مہم چلائی جائے گی، مخصوص اضلاع میں انسداد ٹائیفائیڈ مہم 2 ہفتے منعقد ہوگی، پنجاب،اسلام آباد میں انسدادٹائیفائیڈ مہم1تا15فروری ہوگی، 9 ماہ تا 15سال کے بچوں کو انسداد ٹائیفائیڈ ٹیکے لگائے جائیں گے، سندھ میں انسداد ٹائیفائیڈ مہم گزشتہ سال منعقد ہوئی تھی، سندھ میں انسداد ٹائیفائیڈ مہم سے کیسزمیں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔