• news

اسلام آباد، علما کرام کا وقف املاک ایکٹ کیخلاف مظاہرے کی حمایت وشرکت کااعلان 

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)وفاقی دارالحکومت کی تمام مسالک کی مساجدومدارس کے علما کرام نے وقف املاک ایکٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرے کی حمایت وشرکت کااعلان کردیاپرامن اورعظیم الشان احتجاجی مظاہرے میں دینی مدارس کے طلبا بڑی تعدادمیں شریک ہوں گے احتجاجی مظاہرہ 26جنوری کونیشنل پریس کلب کے باہرمنعقدہوگا تحریک تحفظ مساجدومدارس کے رہنمائوں نے کہاہے کہ وقف املاک ایکٹ مساجددمدارس کے خلاف سازش ہے اسے فوری واپس لیاجائے تحریک تحفظ مساجدومدارس کے صدرمولاناظہوراحمدعلوی ،سرپرست مولانانذیرفاروقی ،مفتی عبدالسلام ،قاری عبدالکریم ،مولانامحمدثنا اللہ غالب،مولانافیض الرحمن عثمانی ،مولانافخرالاسلام سیفی ،قاری افتخار،مولاناعلی محی الدین شاہ ،مفتی اویس عزیز،مولاناخلیق الرحمن چشتی ،مفتی سعیدالرحمن ،مولانامحمدارشاد،مولاناعبدالغفار،مولاناحبیب اللہ،مولاناعبدالرحمن ودیگر رہنمائوں نے ہفتہ کوجامع مسجدخلفا راشدین جی نائن ٹو،بیگم جان مسجدبہارہ کہو،جامع مسجدسلمان آئی نائن فور،جامعہ سعیدیہ 26نمبرچونگی ،دارالعلوم زکریاترنول ودیگرمقامات پرعلما کرام کے اجلاس منعقدکیے اورانہیں احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی دعوت دی علما کر ام ومدارس کے ذمے داران نے منگل کوہونے والے مظاہرے میں بھرپورشرکت کااعلان کیا ۔

ای پیپر-دی نیشن