بھارت کا اپنی فوج کے سی آر پی ایف دستوں میں خواتین کو بھرتی کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) بھارت نے اپنی فوج کے سی آر پی ایف دستوں میں خواتین کو بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سی آر پی ایف نے کمانڈو بٹالین کوبرا تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے جس میں خواتین کو بھی شامل کیا جائیگا۔ سی آر پی ایف کے سربراہ مہاریشواری نے صحافیوں کو بتایا کہ انٹیلی جنس کی بنیاد پر ہونے والے آپریشنز میں شرکت کیلئے خواتین کو کوبرا بٹالین میں شامل کیا جائے گا۔