• news

پنجاب اور اسلام آباد میں سی این جی سٹیشن آج کھلیں گے

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)پنجاب اور اسلام آباد میں سی این جی اسٹیشنزآج صبح اتوار6 بجے کھل جائیں گے۔ ملک میں گیس کی شارٹیج کی وجہ سے پنجاب اور پوٹھوہار کے سی این جی اسٹیشنوں کو گزشتہ تقریبا 37 دنوں سے گیس کی فراہمی معطل تھی۔سٹیشنوں کی بندش سے سی این جی اسٹیشن مالکان کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔سی این جی ملازمین اور گاڑی مالکان کو شدید مشکلات سے گزرنا پڑا۔ غیاث پراچہ کے مطابق سی این جی کی دستیابی پر عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ہم امید کرتے ہیں ہیں کہ آئندہ موسم سرما میں سی این جی سیکٹر اپنی پرائیویٹ ایل این جی امپورٹ کررہا ہوگا جس سے سی این جی کا کاروبار مسلسل چلتا رہے گا۔ 

ای پیپر-دی نیشن