• news

سیف سٹی اتھارٹی نے 74 ای چالان جمع نہ کرانے والا رکشہ پکڑوا دیا

لاہور (نمائندہ خصوصی) پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی نے''74 ای چالان '' جمع نہ کروانے والا نادہندہ رکشہ پکڑوا دیا۔ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کیمروں کے ذریعے سرویلنس کے دوران ای چالان نادہندہ رکشہ کو دیکھا گیا جس پر اتھارٹی میں موجود پولیس کمونیکیشن آفیسر کی نشاندہی پر ای چالان نادہندہ رکشہ کو ٹریفک وارڈن کے ذریعے  جی او آر2مزنگ کے قریب روکا گیا۔ رکشہ مالک کے ذمہ کل واجب الادا  رقم 14 ہزار 800روپے ہے، جرمانے کی رقم جمع نہ کروانے پر رکشہ کو تھانہ لٹن روڈ میں بند کروا دیا گیا۔ ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق جرمانے کی رقم ادا کرنے پر رکشہ کو چھوڑ دیا جائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن