• news

اماراتی کابینہ نے اسرائیل میں سفارتخانہ کھولنے کی منظوری دیدی

ابوظہبی (نوائے وقت رپورٹ) یو اے ای کی کابینہ نے اسرائیل میں سفارتخانہ کھولنے کی منظوری دیدی۔ خلیجی اخبار کے مطابق تل ابیب میں سفارت خانہ کھولنے کی منظوری وزیراعظم یو اے ای شیخ محمد بن راشد  المکتوم کی زیر صدارت ہونے والے اماراتی کابینہ کے اجلاس میں دی گئی۔ خیال رہے کہ گزشتہ سال اگست میں امریکا کی مدد سے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان  معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہوئے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن