مسلم لیگ (ن) پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب‘ سینٹ الیکشن کیلئے مریم آج قومی اسمبلی جائیں گی
لاہور+ اسلام آباد (نیوز رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا۔ مریم نواز پارٹی اجلاس کی صدرت کریں گی۔ اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں دن 3 بجے ہوگا۔ اجلاس میں ان ہاؤس تبدیلی اور تحریک عدم اعتماد پر بات ہوگی۔ لانگ مارچ اور استعفوں سے متعلق رائے لی جائے گی۔ دریں اثناء سینٹ الیکشن کی تیاری کے سلسلے میں مریم نواز قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی میں اراکین سے ملاقاتیں کریں گی۔ اس حوالے سے مریم نواز آج قومی اسمبلی کا دورہ کریں گی۔ جس کے بعد وہ پنجاب اسمبلی کا بھی درہ کریں گی۔ ان کی معاونت کیلئے ان کے ساتھ احسن اقبال‘ رانا ثناء اﷲ‘ رانا تنویر سمیت دیگر قیادت ہوگی۔