• news

شجاعت‘ پرویز الٰہی نے سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کی حمایت کر دی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) مسلم لیگ (ق) کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور صدر پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے سیالکوٹ کے حلقہ این اے 75 کے ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے اس سلسلہ میں پارٹی کی تنظیم اور رہنمائوں کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ تحریک انصاف کے امیدوار کی بھرپور حمایت کی جائے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہم اتحادی کی حیثیت سے تحریک انصاف کے امیدوار کی کامیابی میں موثر اور بھرپور کردار ادا کریں گے۔ اس سلسلہ میں پارٹی کے مرکزی رہنما مونس الٰہی ایم این اے نے مقامی رہنمائوں سے مشاورت میں موثر اور نتیجہ خیز لائحہ عمل ترتیب دیدیا ہے۔ مونس الٰہی نے کہا کہ ہماری جماعت کی تنظیمیں اور مقامی رہنما تحریک انصاف کے امیدوار کی کامیابی کیلئے بھرپور مہم چلائیں گے اور کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن