مشترکہ مفادات کونسل اجلاس پرسوں طلب مردم شماری نتائج کا نو ٹیفیکیشن متوقع
اسلام آباد (نامہ نگار) وزیراعظم عمران خان نے مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کا اجلاس 27جنوری کو طلب کر لیا ہے۔ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں چاروں وزرائے اعلی اور وفاقی وزرا شریک ہوں گے جبکہ اجلاس میں مردم شماری کے نتائج جاری کرنے کا نوٹیفکیشن متوقع ہے۔ اجلاس میں مشترکہ مفادات کونسل کے مستقل سیکرٹریٹ کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ نیپرا کی سالانہ رپورٹ پیش کی جائے گی۔ مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلوں پر عملدرآمد اور اوگرا آرڈیننس میں ترمیم کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ اجلاس میں 18ویں ترمیم کے بعد ہائیر ایجوکیشن کے معاملات پر بھی غور ہو گا۔