• news

جموں و کشمیر تحریک حق خودارادیت کا کل سے دنیا بھر میں تقریبات کا اعلان، آج سیمینار ہو گا

اسلام آباد (نیوز رپورٹر + سپیشل رپورٹ) جموں و کشمیر تحریک حق خودارادیت انٹر نیشنل کا 26جنوری سے 11فروری تک دنیا بھر میں کشمیر کے حوالے سے خصوصی تقریبات کے انعقاد کا اعلان، تقریبات کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو اجاگر کیا جائے گا۔ عالمی برادری، خصوصاً ممبران پارلیمنٹ، انسانی حقوق کے عالمی اداروں کو کشمیر کی صورتحال اور سنگینی سے آگاہ کیا جائے گا۔ 26فروری بھارتی یوم جمہوری کو یوم سیاہ، 5فروری یکجہتی کشمیری جبکہ 11فروری مقبول بٹ شہید کے خصوصی ایام کے موقع پر مسلسل بڑی تقریبات اور ویڈیو کانفرنسز منعقد ہوں گی۔ برطانیہ، یورپ کے ممبران پارلیمنٹ، عالمی اداروں کے مندوبین ویڈیوکے ذریعے شریک ہوں گے۔ اسلام آباد سے سپیشل رپورٹ کے مطابق کشمیر کونسل یورپی یونین کے زیراہتمام بھارت کے یوم جمہوریہ سے قبل آج ایک احتجاجی سیمینار ہوگا۔ سیمینار میں جمہوریت انسانی حقوق‘ یورپ میں کرفیو کشمیر میں کرفیو‘ فرق کو سمجھتے ہیں‘ کے عنوان سے آج پیر کے روز برسلز میں منعقد ہوگا۔ آن لائن سیمینار کے شرکاء بھارت کے زیر قبضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو اجاگر کیا جائے گا۔ دنیا بھر میں کشمیری بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن