• news

بوٹی مافیا کا خاتمہ، پشاور کے امتحانی مراکز میں کیمروں کی تنصیب لازمی قرار

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبرکے پی حکومت نے امتحانات میں نقل اور بوٹی مافیا کے خلاف کمر کس لی، پشاور کے تعلیمی اداروں کے امتحانی ہالز میں کیمرے نصب کرنے کو لازمی قرار دیدیا گیا۔ صوبائی وزیر تعلیم  شہرام خان ترکئی کہتے ہیں کیمرے نہ ہونے والے امتحانی ہالز میں امتحانات نہیں ہونگے۔میٹرک امتحانات میں بوٹی مافیا کی کمر کیسے توڑی جائے؟ محکمہ تعلیم خیبرپی کے نے اسکا توڑ بالآخر نکال ہی لیا۔   ان کیمروں کو پشاور بورڈ کی عمارت میں قائم مانیٹرنگ روم سے منسلک کیاجائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن