• news

ٹوبہ : نو عمر کھلاڑیوں میںکٹس‘ہاکیاں تقسیم 

ٹوبہ ٹیک سنگھ+گڑھ مہاراجہ (نامہ نگاران) حکومت کھیلوں کے فروغ کیلئے گراں قدر اقدامات کررہی ہے ،قومی کھیل ہاکی میں عالمی سطح پر ملک وقوم کا نام روشن کرنے میں ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیت و اہمیت کا لوہا منوایا ہے ،ہاکی کے بہترین نامور انٹر نیشنل کھلاڑی پیدا کرنے میں ہاکی کے بہترین کوچ استاد محمد عمر نے بھی دل و جان سے محنت کی ہے ،ان خیالات کا اظہار ضلعی چیئرمین (ٹیوٹا) سرپرست اعلیٰ استاد عمر ہاکی اکیڈمی چوہدری سہیل عباس ٹیپو نے ہاکی کے نو عمر کھلاڑیوں میںکٹس ،ہاکیاں اور دیگر سامان تقسیم کرنے کے موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ہاکی کوچ استاد محمد عمر اور دیگر رہنما بھی موجودتھے ۔

ای پیپر-دی نیشن