• news

بیٹنگ کرتا ہوں تو کپتانی ذہن  میں نہیں ہوتی: بابر اعظم

لاہور (سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ جب وہ بیٹنگ کرتے ہیں تو صرف بیٹسمین بن کر کھیلتے ہیں، کپتانی ذہن میں نہیں ہوتی۔ اچھے کپتان کا مثبت ہونا ضروری ہے، چیلنج دوسروں پر ڈالنے کے بجائے خود لینا پڑتا ہے۔ بطور کپتان وہ پروفیشنل ہیں، دوستی گراونڈ سے باہر ہوتی ہے۔ خواہش ہے کہ پاکستانی ٹیم مثبت اور جارحانہ کرکٹ کھیلے۔

ای پیپر-دی نیشن