• news

 بابر اعظم کو بطور کپتان فری ہینڈ دینا چاہیے: مصباح الحق

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ بابر اعظم کو بطور کپتان فری ہینڈ دینا چاہیے، کپتان، کوچنگ سٹاف، پلیئرزسب ایک یونٹ ہیں فیصلے متفقہ ہوتے ہیں۔ چار دن بڑی زبردست پریکٹس رہی ، خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کی ہے۔ فیلڈنگ کے معیار کو بہتر کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں، امید ہے بہتری آئے گی، فی الحال سارا فوکس سیریز پرمرکوز ہے۔ ٹیسٹ سیریز کے منتظر ہیں، امید ہے اچھی کارکردگی سے اعتماد بحال کریں گے،اب تک کارکردگی سے مطمئن نہیں، کارکردگی بہتر کرنا بہت ضروری ہے‘ ساری زندگی پریشرمیں ہی کرکٹ کھیلی، آگے کیا ہونا ہے اس کا نہیں سوچ رہے۔ ثقلین اور یوسف کو میری مشاورت سے ہی کیمپ میں بلایا گیا تھا،یہاں کنڈیشنز سپنرز کو سپورٹ دیتی ہے، اس لیے ثقلین کو بلایا کہ گائیڈ کریں، زیادہ کوچز سے کسی پلیئر کو کنفیوژن نہیں ہو رہی۔ اس بار جنوبی افریقہ کی سائیڈ پہلے جیسی نہیں، ہم چاہیں گے کہ اپنا ریکارڈ بہتر کریں۔پہلے ٹیسٹ کی حکمت عملی تیار کرچکے ہیں ،اپنا بیسٹ کامبی نیشن لے کر جائیں گے۔ تاہم آئی پی ایل میں کھیل کر جنوبی افریقی بیٹسمین سپنرز کو کھیلنا جان گئے ہیں۔ ہمیں ایڈوانٹیج ہے کہ کئی پلیئرز یہاں کی کنڈیشنز میں ہی کھیلتے آ رہے ہیں،ہمارے پاس چانس ہے کہ اگر اچھی کرکٹ کھیلے تو یہاں جیت سکتے ہیں۔  نیوزی لینڈ میں ہم نے مختلف کنڈیشنز میں کرکٹ کھیلی، وہاں الگ طرح کی بائولنگ ہوتی ہے یہاں کنڈیشنز میں الگ طریقہ ہے،نیوزی لینڈ میں جو ہوا اسے بھلا کریہاں کی کنڈیشنز کے مطابق تیاری کر رہے ہیں۔آئسولیشن میں دو، دو ہفتے پریکٹس سے محروم رہنے سے صورتحال مشکل ہوجاتی ہے، قرنطینہ میں رہتے ہوئے ٹیموں کو پریکٹس کی اجازت ملنا اچھی بات ہے۔ بابر اعظم کو بطور کپتان فری ہینڈ دینا چاہیے،بابر کو اندازہ ہے کہ کس موقع پر بیٹسمین کیا سوچ رہا ہوگا، ہم

ای پیپر-دی نیشن