• news

ٹرمپ صدارت کے آخری لمحات میں انتہائی  اداس رہے‘ صحافی کا آنکھوں دیکھا حال

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی صحافی نے ٹرمپ کی صدارت کے آخری لمحات میں سابق صدر کے جذبات کا آنکھوں دیکھا حال بیان کیا ہے۔ امریکا کے نئے صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری کو کور کرنے اور ٹرمپ کی صدارت کے دور میں وائٹ ہاؤس میں رپورٹنگ کرنے والے صحافی نے اپنے انٹرویو میں سابق صدر ٹرمپ کی صدارت کے آخری لمحات کو بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ اپنی صدارت کے آخری لمحات میں انتہائی اداس تھے اور انہوں نے خود کو کافی تنہا کر لیا تھا۔ صحافی نے بتایا کہ انہوں نے صدارت کے دوران ٹرمپ کو کبھی اتنا تنہا نہیں دیکھا۔ وائٹ ہاؤس چھوڑنے سے قبل اپنی الوداعی تقریب سے ٹرمپ نے انتہائی کم افراد سے خطاب کیا جبکہ اس دوران صحافیوں کی بھی کم تعداد موجود تھی۔ صحافی کا کہنا تھا کہ یہ ایک انتہائی افسردہ اور جذباتی سا مرحلہ تھا کیونکہ میں نے اس سے قبل صدارتی دور میں ٹرمپ کو اتنا تنہا اور اداس نہیں دیکھا۔ امریکی صحافی کا بتانا تھا کہ کیپٹل ہل حملے کے بعد ٹرمپ کو جہاں اپنے رد عمل پر بھی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا وہیں انہیں میڈیا نمائندوں کی بھی ناراضی کا سامنا رہا کیونکہ کیپٹل ہل واقعے کے بعد وائٹ ہاؤس کے باہر روزانہ انہیں کور کرنے والے بڑے میڈیا اداروں کے صحافی انہیں فلوریڈا میں کوریج دینے نہیں پہنچے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن