• news

استعفے لطیفے ہو گئے‘ پہلے سینٹ الیکشن لڑینگے پھر مستعفی ہونگے: شہباز گل

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ)  مسلم لیگ ن کی جانب سے سینٹ الیکشن میں حصہ لینے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گِل نے کہا ہے کہ کیا یہ وہی جماعت ہے جو استعفے دے رہی تھی؟ اپنے بیان میں شہباز گل کا کہنا تھا کہ یہ جرائم پیشہ لوگ ہیں، پہلے دھمکی دیتے ہیں اور نہ سنو تو پاؤں پڑ جاتے ہیں۔ شہباز گل نے کہا کہ استعفے تو لطیفے ہوگئے۔ اب مریم بی بی کی جماعت پہلے سینٹ الیکشن لڑے گی، پھر اس سے استعفے دے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ مریم بی بی کی جماعت نے کیا قوم کو پاگل سمجھ رکھا ہے؟

ای پیپر-دی نیشن