براڈ شیٹ نے پاکستان سے لوٹا گیا پیسہ واپس لانے کیلئے کچھ نہیں کیا: سابق چیئرمین نیب
لندن (نوائے وقت رپورٹ) سابق چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید امجد کا برطانوی عدالت میں بیان سامنے آ گیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ براڈ شیٹ نے پاکستان سے لوٹا پیسہ واپس لانے کیلئے کچھ نہیں کیا ، سابق پراسیکیورٹر جنرل نیب فاروق آدم خان کا بیٹا براڈ شیٹ کے پارٹنر کیلئے کام کر رہا تھا۔ براڈ شیٹ کے ساتھ معاہدہ متعلقہ وزارتوں سے منظوری کے بعد کیا گیا۔ براڈ شپ نیب کی دی گئی معلومات کو ہی ہدف کیخلاف استعمال کرتا رہا۔