• news

جوہر ٹاؤن: ساتھی طالب علم کی گرفتاری کیخلاف احتجاج کرنیوالوں پر لاٹھی چارج

لاہور (سٹاف رپورٹر) طالب علم ساتھی کی گرفتاری پر احتجاج کرنیوالے طالب علموں کو پولیس نے مبینہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ جبکہ گرفتار طالب علم تاحال پولیس کی حراست میں ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ چند روز سے گورنر ہاؤس کے باہر مطالبات کی منظوری کے لئے احتجاج کرنیوالے جوہر ٹاؤن کی نجی یونیورسٹی کے طلباء کے لیڈر زبیر نامی طالب علم کو گرفتار کرنے پر گزشتہ روز طلباء کی بڑی تعداد نجی یونیورسٹی کے باہر جمع ہو گئی جس پر پولیس نے اچانک طلباء پر لاٹھی چارج شروع کر دیا اور انہیں مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ 

ای پیپر-دی نیشن