• news

بھارت کا عالمی ریکارڈ پاش پاش‘ سپیس ایکس نے 143 سیٹلائٹس خلاء میں بھیج دئیے

واشنگٹن (نیٹ نیوز) ایک ہی راکٹ کے ذریعے سب سے زیادہ سیٹلائٹس خلا میں بھیجنے کا عالمی ریکارڈ بنا لیا گیا ہے۔ مختلف شکل و صورت اور جسامت کی 143 سیٹلائٹس سپیس ایکس کے فیلکن راکٹ کے ذریعے فلوریڈا سے لانچ کی گئیں۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ 2017 میں ایک انڈین راکٹ کے ذریعے 104 سیٹلائٹس کی لانچ کا تھا۔ یہ اس بات کا بھی ثبوت ہے کہ خلائی سرگرمی میں بڑی سٹرکچرل تبدیلیاں آ رہی ہیں جس سے زیادہ کھلاڑی اب اس سرگرمی میں شامل ہو رہے ہیں۔ یہ تبدیلی کم قیمت، ننھے منے اور پائیدار الیکٹرانک حصوں کی وجہ سے ہے جنہیں براہ راست عام صارفین کے برقی آلات مثلاً سمارٹ فونز سے لیا جاتا ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ اب کوئی بھی شخص ایک بہت چھوٹے سے پیکج میں ایک قابل عمل سیٹلائٹ بنا سکتا ہے۔ اور سپیس ایکس یہ سیٹلائٹس صرف 10 لاکھ ڈالر کے عوض مدار میں پہنچا رہی ہے جس سے مزید کمرشل مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن