• news

سابق چیئرمین بیت المال  ڈاکٹر راشدرندھاوا انتقال کرگئے

لاہور(پ  ر)سابق چیئرمین بیت المال پاکستان، معروف ماہر امراض قلب ڈاکٹر راشد رندھاوا 87برس کی عمر میں انتقال کرگئے، ا نکی  نماز جنازہ مرکزاہل حدیث لارنس میں مولانا عتیق اللہ سلفی نے پڑھائی۔انہیں مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا،وہ طویل عرصے سے علیل تھے۔ جنازے میں ابتسام الہی ظہیر‘کاشف نواز رندھاوا‘ڈاکٹر تنویر قاسم‘ڈاکٹر عبدلغفور راشد‘قاری صہیب‘مولانا مبشر مدنی‘ معتصم الہی ظہیر‘میاں محمد جمیل‘قاری عزیز‘سید جنید غزنوی‘حافظ عبدالغفار روپڑی سمیت سیاسی وسماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔سابق  وزیر اعظم نوازشریف ،سینیٹر پروفیسر ساجد میر،پروفیسر مزمل احسن شیخ نے مرحوم کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے ڈاکٹر رندھاوا متعدد دینی ورفاہی اداروں کے سربراہ بھی تھے۔ ڈاکٹر راشد رندھاوا محمد نوازشریف کے والد محمد شریف کے معالج بھی رہ چکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن