• news

مصر میںجج کا دوستوں کے  ساتھ مل کر لڑکی کا گینگ ریپ

قاہرہ(این این آئی)مصرمیں ایک لڑکی کے ساتھ ہونے والی اجتماعی زیادتی کے شرمناک واقعے نے پورے ملک میں درندہ صفت عناصر کے خلاف شدید غم وغصے کی لہر دوڑا دی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مصر میں جج نے دوستوں کے ساتھ ملکر لڑکی کا گینگ ریپ کیا۔شمالی ساحلی علاقے میں ایک عدالت کے جج نے اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ مل کر ایک لڑکی کو دھوکے سے اغوا کیا اور اس کے بعد ایک ویران مقام پر لے جا کر باری باری اپنی شیطانی جنسی ہوس کا نشانہ بنایا۔ اس واقعے کے سامنے آنے کے بعد عوام میں شدید وغم وغصے کی لہر دوڑ گئی ہے اور عوامی حلقوں نے ملزمان کو عبرت ناک سزا دینے کا مطالبہ کیا ،لڑکی کی شکایت اور نشاندہی کے بعد ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اس کیس کی پہلی سماعت دو فروری کو مصر کی جوڈیشل کونسل کرے گی جس میں ملزم جج اور اس کے دو ساتھیوں کو پیش کیا جائے گا۔پراسیکیوٹر جنرل کی جانب سے اب تک ہونے والی تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ ملزمان نے خاتون کو مارینا کے مقام پر ہونے والی ایک رئیل اسٹیٹ کنسلٹنٹ کانفرنس میں شرکت کے بہانے پر بلایا۔ اسے ہوٹل میں بلانے کے بعد کہا گیا کہ ہوٹل میں رش زیادہ ہے اور اسے الگ سے کمرہ نہیں دلایا جاسکتا۔ اسے کچھ دیر ان کے کرائے پر حاصل کردہ فلیٹ میں رہنا ہوگا۔لڑکی نے عدالت کو بتایا کہ اسے ایک فلیٹ کے کمرے میں لے جایا گیا جہاں جج اور اس کے دو ساتھیوںنے اسے گینگ ریپ کا نشانہ بنایا۔ اس نے مزاحمت کی کوشش کی جس پر اسے جسمانی تشدد کا بھی نشانہ بنایا گیا۔لڑکی نے وہاں سے بھاگنے کے بعد واقعے کی رپورٹ پولیس کو دی۔ پولیس نے اس کا طبی معائنہ کرایا جس سے اس کا گینگ ریپ ثابت ہوگیا۔پولیس نے تینوں ملزموں کو گرفتار کرلیا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن