میکسیکو کے صدرکرونا وائرس کا شکار
میکسیکوسٹی(شِنہوا)میکسیکو کے صدر اینڈرس مینوئل لوپیز اوبراڈور نے ٹویٹر پر اعلان کیا ہے کہ ان کا نوول کرونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا ہے۔صدر نے ٹویٹ کیا کہ اس وقت انہیں ہلکی علامات کا سامنا ہے اور فی الحال ان کا علاج جاری ہے۔میکسیکو میں حال ہی میں 17لاکھ سے زائد مریضوں اور تقریبا 1 لاکھ 50 ہزار اموات کے ساتھ نوول کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز دیکھنے میں آئے ہیں۔