• news

فیصل آباد: ملازمہ بچی پر تشدد‘ سابق ناظم گرفتار چائلڈ پروٹیکشن بیور کا نوٹس

لاہور‘ فیصل آباد (خصوصی نامہ نگار+ لیڈری رپورٹر+ نیٹ نیوز)  فیصل آباد میں تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقے میں سابق ناظم کی اہلیہ کے گھریلو ملازمہ کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کا پولیس نے مقدمہ درج کر کے سابق ناظم عثمان منج کو گرفتار کرلیا جبکہ ملزم کی اہلیہ گھر سے فرار ہوگئی۔ پیپلز کالونی نمبر 2  میں  عاصمہ نے 13 سالہ گھریلو ملازمہ یاسمین کو برتن ٹوٹنے کی بناء پر ڈنڈوں سے بہیمانہ تشدد کا نشایا تھا، جس سے کمسن یاسمین شدید زخمی ہوگئی اور موقع پاکر گھر سے بھاگ آئی۔ آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر پنجاب و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے فیصل آباد میں گھریلو ملازمہ کو تشدد کا نشانہ بنانے کے خلاف توجہ دلائو نوٹس پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دیا جس میں کہا گیا ہے بچی کو مالکان نے تشدد کے بعد گھر سے بھی نکال ڈال۔احکومت نے اس حوالے سے اب تک کیا اقدامات کئے ہیں؟ ایوان کو مکمل تفصیل سے آگاہ کیا جائے؟  جبکہ چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے فیصل آباد میں گھریلو ملازمہ پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم نے تشدد کا شکار گھریلو ملازمہ کو تحویل میں لے لیا۔ اس حوالے سے چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے کہا بچی کے چہرے، سر، ہاتھوں اور ٹانگوں پر تشدد کے نشانات موجود ہیں۔  میڈیکل کروا دیا گیا ہے۔ متاثرہ بچی کو ہر قسم کی قانونی اور طبی  معاونت فراہم کی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن