گجرات کی طالبہ کا قتل‘ ایک ملزم گرفتار: وزیراعلیٰ نے رپورٹ طلب کر لی
لاہور(نمائند ہ خصوصی+ نامہ نگار+ نیوز رپورٹر) نواب ٹائون میں بیرون ٹیچنگ ہسپتال کی ایمرجنسی میں مردہ لڑکی کی نعش لانے کا معاملہ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق دو روز قبل نواب ٹائون کے علاقے میں نامعلوم افراد نوجوان طالبہ مردہ حالت میں چھور کر فرار ہو گئے تھے۔ پولیس نے نعش پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کے تفتیش شروع کی تو سی سی ٹی وی کیمروں میں طالبہ کو گاڑی سے اتارنے اور ہسپتال لانے والی گاڑی کو ٹریس کر لیا جبکہ لڑکی مریم کو ہسپتال کی ایمرجنسی میں لانے والے ایک شخص کی تصویر بھی سامنے آ گئی۔ دو ملزمان بارہ بج کر چوالیس منٹ پر لڑکی کو ہسپتال لیکر آئے اس دوران اسامہ مریم کو ایمرجنسی میں چھوڑ کر فرار ہوجاتا ہے۔ اسامہ نے طالبہ کو اٹھا رکھا تھا جبکہ دوسرا ملزم گاڑی میں بیٹھا رہا۔ جس پر پولیس نے اسامہ منیر نامی شخص کوگرفتار کر لیا جبکہ اس کے ساتھی کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار اسامہ لڑکی مریم کا کلاس فیلو ہے۔ مریم کی ہلاکت کیسے ہوئی اسامہ سے تفتیش جاری ہے۔ دوران تفتیش ملزم نے مریم سے ناجائز تعلقات کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ مریم کو حالت غیر ہونے پر ہسپتال پہنچایا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زیادتی سمیت دیگر پہلوئوں پر تفتیش جاری ہے۔ مقتولہ کے والد کا کہنا ہے کہ بیٹی یونیورسٹی میں پیسے جمع کروانے آئی تھی لیکن اس کی نعش ملی ہے۔ گجرات کی رہائشی مریم گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور اپنی ڈگری لینے آئی تھی۔ جس کے بعد وہ اپنی نامعلوم سہیلی کے ہمراہ رائے ونڈ نجی یونیورسٹی چلی گئی تھی۔ تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس کے مطابق جلد اصل حقائق سامنے آ جائیں گے جبکہ ورثاء کو اطلاع کر دی گئی ہے۔