• news

قصور، چھت گرنے سے ماں کے بعد بیٹا بھی جاں بحق‘ وزیراعلیٰ کا اظہار افسوس

لاہور/ راجہ جنگ /قصور (نامہ نگار + نمائندخصوصی ) گرلز سکول کے قریب مکان کی چھت گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 2ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق کچوانہ گائوں میں حادثے کے دوران 32سالہ بشریٰ موقع پر چل بسی تھی جبکہ گزشتہ روز اس کا 8 سالہ بیٹا رحمان بھی جان کی بازی ہار گیا۔ وقاص اور بسمہ سمیت تین افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا اور لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کی۔ وزیراعلیٰ نے واقعہ کی رپورٹ طلب کر تے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔  

ای پیپر-دی نیشن