لانگ مارچ ضرور ہوگا‘ سینٹ الیکشن میں حکومت کو فری ہینڈ نہیں دینگے: کائرہ
پنڈی بھٹیاں (نمائندہ خصوصی ) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما قمرالزمان کائرہ نے پنڈی بھٹیاں میں پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا وقت آنے پر استعفے دیں گے۔ سینٹ الیکشن میں ہم حکومت کو فری ہینڈ نہیں دیں گے۔ حکومت کے خلاف لانگ مارچ ہو گا اور ضرور ہو گا۔ الیکشن کمشن نے پی ٹی آئی کا کیس کیوں لٹکایا۔ پہلے دن سے کہہ رہے ہیں ان سے حکومت نہیں چلے گی۔ وزیراعظم آج خود اعتراف کر رہے ہیں کہ ہمیں پتہ ہی نہیں۔