• news

 یونیورسل سروس فنڈ کا جہلم اور چکوال کیلئے براڈ بینڈ سروسز فراہمی کا اہم منصوبہ

اسلام  آباد: ( نوائے وقت نیوز)وفاقی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکشن کے ادارے یونیورسل سروس فنڈ کے تحت جہلم اور چکوال اضلاع میں تیز ترین موبائل براڈ بینڈ سروسز کی فراہمی کے منصوبے پر دستخط کردیئے گئے۔ اس ضمن میں معاہدے پر دستخط کی تقریب  پیر کو وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی وٹیلی کمیونیکشن   میں منعقد ہوئی   جس پر یونیورسل سروس فنڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر حارث محمود چوہدری اور جاز نیٹ ورک کے سی ای او عامر ابراہیم  نے دستخط کیئے۔اس موقع پر  وفاقی وزیرآئی ٹی و ٹیلی کمیونیکشن سید امین الحق، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری، سیکریٹری آئی ٹی شعیب احمد صدیقی، چیئرمین پی ٹی اے  میجر جنرل (ریٹائرڈ) عامر عظیم باجوہ سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے کہا کہ کورونا وباء￿  کے دوران جہاں ایک طرف پوری دنیا میں کاروبار اور معیشت کا برا حال تھا وہیں وزارت آئی ٹی اورا س سے منسلک تمام اداروں نے اس موقع پر بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کو عام افراد تک سہولیات کی فراہمی  کیلئے ایک  منافع بخش ذریعہ بنادیا۔اس کی سب سے بڑی  مثال آئی ٹی مصنوعات کی برآمدی ترسیلات  ہیں جو  جولائی تا دسمبر کے مختصر عرصے میں  40 فیصد اضافے  کے ساتھ 958 ملین ڈالر تک پہنچ چکی ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اسی طرح یونیورسل سروس فنڈ کی کارکردگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں جس نے اسی 6 ماہ کے دوران  ملک کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں براڈ بینڈ سروسز کی فراہمی، موبائل نیٹ ورک میں توسیع اورفائبر آپٹک بچھانے کیلئے 14 ارب روپے سے زائد کے مختلف منصوبے منظور کیئے ہیں ان میں سے ہی ایک یہ تقریب بھی  ہے  اور میں یونیورسل سروس فنڈ کے تمام  اسٹاف کو اس کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ سید  امین الحق نے کہا کہ پاکستان کی عوام  سے کیئے گئے وعدے پر ہم قائم ہیں اور ملک کے طول و عرض  کیلئے بلا امتیاز منصوبے تیار کیئے گئے ہیں انشاء￿  اللہ ہم  عوام کو سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر 15 دن بعد ایک نیا منصوبہ پیش کریں گے۔تقریب سے خطاب میں جاز نیٹ ورک کے چیف ایگزیکڑیو آفیسر عامر ابراہیم نے کہا کہ یونیورسل سروس فنڈ کے اس پراجیکٹ اور اس جیسے کئی دیگر منصوبوں سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ہم اپنے وعدوں کی پاسداری کا کتنا خیال رکھتے ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن