• news

قومی اسمبلی : مہنگی بجلی پر بحث کی تحریک منظور، مسلم لیگ ن نے نیب ترمیمی بل واپس لے لیا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی+ اے پی پی) قومی اسمبلی نے وکلاء اور بار کونسلز ایکٹ 1973ء میں ترامیم کا بل مسترد کر دیا۔ رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے بل قومی اسمبلی میں پیش کیا تھا۔ حمایت میں 89 اور مخالفت میں 99 ووٹ آئے۔ ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی زیرصدارت ایوان کا اجلاس ہوا۔ ڈپٹی سپیکر نے گوشوارے جمع نہ کرانے والے معطل ارکان اسمبلی کو ایوان سے باہر چلے جانے کی ہدایت کی۔ پارلیمانی سیکرٹری داخلہ نے ایوان کو بتایا کہ پاکستان نے دو ممالک کے سوا تمام کیلئے ویزا آن لائن کر دیا ہے۔ ملائشیا میں مقیم پاکستانیوں سے 20 ڈالر ویزا فیس اور 8 ڈالر نادرا وصول کرتا ہے۔ یہ پالیسی کے مطابق فیس ہے۔ قومی خزانے میں جمع ہو رہی ہے۔ قومی اسمبلی میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور راجہ پرویز اشرف کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ  عمر کوٹ  ضمنی انتخاب میں  سندھ حکومت نے دھاندلی کی۔ ہمیں اس ایوان میں آکر جمہوریت کا درس دیتے ہیں۔ آپ کو شرم آنی چاہیے جس پر راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ آپ جس زبان میں بات کریں گے ویسی ہی زبان میں جواب دیں گے۔ نوید قمر نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر تحریک التوا پیش کردی۔ جسکی منظوری دیدی گئی۔ عمر ایوب نے کہاکہ تحریک التوا کی دل کھول کر حمایت کرتا ہوں، اپوزیشن دل کھول کر اور بڑے جگرے کے ساتھ پھر جواب سننے کا بھی حوصلہ رکھے۔ وزیر مملکت علی محمد خان وزیر مملکت پارلیمانی امور نے کہاکہ مسلم لیگ (ن)کو ایوان میں مائیک پر آئین یاد آتا ہے، یہاں سے نکلتے ہی یہ آئین کو بھول جاتے ہیں۔ سپیکر کے پاس آنے کا وعدہ کرکے ن لیگ نہیں آئی؟ سید نوید قمر نے کہا کہ عوامی ایشوز پر بات نہیں ہو سکتی تو ایوان کا کیا فائدہ۔ شاہ محمود قریشی نے جواب دیاکہ اپوزیشن اگر ایوان میں آئے اور کارروائی کا حصہ بنے تو ان کی تحریک التوا بھی شامل ہو جائے گی۔  ہم اپوزیشن میں تھے تو کئی تحاریک کو ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا گیا۔ اب ایسا نہیں ہو گا۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ اگر عوام کی بات پارلیمنٹ میں نہیں کر نے دی جائیگی تو کیا احتجاجوں میں جاکر بات کریں، چاروں صوبوں کے لوگ وفاقی دارالحکومت میں احتجاج کر رہے ہیں۔ خدا کیلئے ہماری بات سنیں، جناب سپیکر حکومت آپکو گمراہ کر رہی ہے آپ کو ناانصافی نہیں کرنی چاہیے، اگر آپ غیر جانبدار رہیں گے تو سسٹم چلے گا ورنہ کوئی عزت و توقیر نہیں رہے گی۔ پارلیمنٹ کے سامنے خواتین اساتذہ احتجاج کر رہی ہیں۔ اٹھارہ دنوں سے خواتین ملازمین بیٹھی ہوئی ہیں کوئی وزیر انکے پاس نہیں گیا۔ سپیکر کو غیرجانبداری سے ایوان کو چلانا چاہیے۔ اسلام آباد میں پتنگ بازی پر مکمل پابندی کا بل پیش کیا۔ پتنگ بازی پر پابندی کا بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا گیا۔ کسٹم ایکٹ 1969ء میں ترمیمی بل 2020ء پیش نہ کیا جا سکا۔ بل پیش کرنے کے حق میں 48 اور مخالفت میں 68 ووٹ آئے۔ ترمیمی بل مسلم لیگ ن نے پیش کرنے کی تحریک پیش کی تھی۔ مسلم لیگ ن نے غریب آرڈیننس میں ترمیم کا بل 2020 واپس لے لیا۔ رکن مسلم لیگ ن خرم دستگیر نے کہا کہ پی ڈی ایم کے فیصلے کی روشنی میں بل واپس لیتے ہیں۔ شناختی کارڈ میں والد کے ساتھ والدہ کا نام لکھنے کے حوالے سے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (ترمیمی) بل 2020پیش کرنے کی تحریک مسترد کردی۔ منگل کو جیمز اقبال نے تحریک پیش کی۔ پارلیمانی سیکرٹری داخلہ شوکت علی نے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان‘ خیبر پی کے اور پنجاب کے بعض اضلاع میں لوگ یہ نہیں چاہیں گے کہ ان کی ماں بہن یا بیٹی کا نام شناختی کارڈ پر لکھا جائے۔ قومی اسمبلی نے بنکوں کی بابت جرائم کے حوالے سے قائم خصوصی عدالتوں میں ججوں کی تقرریاں  انتظامیہ کی بجائے عدلیہ کے ذریعے کرنے کے حوالے سے بل بنکوں کی بابت جرائم (خصوصی عدالتیں) (ترمیمی) بل 2020کے حوالے سے تحریک مسترد کردی۔  خرم دستگیر خان نے تحریک پیش کی تھی۔ انسداد دہشتگردی (ترمیمی) بل 2020 پیش کرنے کے حوالے سے تحریک مسترد کر دی۔ خرم دستگیر خان نے تحریک پیش کی کہ انسداد دہشت گردی (ترمیمی) بل 2020 پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔ پارلیمانی سیکرٹری داخلہ شوکت علی نے بل کو کمیٹی کے سپرد کرنے کی آمادگی ظاہر کی تاہم ایوان نے کثرت رائے سے بل کو پیش کرنے کی تحریک مسترد کر دی۔نائب صدر مریم نواز کی شرکت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ آپ لوگ شاید وہاں تھے جہاں ایک غیر منتخب شخصیت اپوزیشن کے 100 اراکین کے اجلاس کی صدارت کر رہی تھیں انہوں نے کہا کہ پھر ہمیں کہا جاتا ہے کہ ووٹ کو عزت دو آپ نے کل بڑی عزت دی ووٹ کو لاکھوں ووٹ لینے والے ایک غیر منتخب شخصیت کے نیجے اس مقدس پارلیمنٹ ہاؤس میں شرکت کی آپ بے شک جاکر مسلم لیگ ن کے سینٹرل آفس میں اجلاس کریں لیکن جمہوریت اور ووٹ کو عزت دو کا تقاضا ہے کہ اس مقدس ایوان کے سائے میں جتنے اجلاس ہوں منتخب لوگوں کی صدارت منتخب لوگ کریں احسن  اقبال نے کہا کہ اقوام متحدہ نے پابندی لگا دی ہے کہ پاکستانی ایئر لائن پر سفر نہیں کیا جا سکتا جبکہ افغانستان میں ائر لائن  منظور ہو گئی ہے کشمیر کے مسئلے پر بھارت دن دیہاڑے اپنا قبضہ مضبوط کر رہا ہے  اگر وزیر خارجہ پاکستان کا وزیر پارلیمانی امور بنا ہوا ہے تو پاکستان کی وزارت خارجہ کو کون چلا رہا ہے یہی وجہ ہے کہ ہمیں یہ ذلت دیکھنی پڑی ہے مسلم  لیگ ن کے بغیر حکومت سے ملاقات نہیں ہو سکتی۔ اسلام آباد میں بین الاقوامی معیار کی دو یونیورسٹیز کے قیام کے بل منظور کر لئے گئے بل میں بین الاقوامی ……… یونیورسٹی‘ این سی ایس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی شامل ہیں بل کے مطابق یونیورسٹیوں میں پسماندہ علاقوں  کے عوام کو خصوصی ترجیح دی جائے گی رکن  اسمبلی امجد علی  خان  جیمز اقبال نے پیش کئے تھے خواتین کے وراثتی حقوق سے متعلق آئین میں ترمیم کا بل کثرت رائے سے مسترد کر دیا گیا بل رکن قومی اسمبلی سید جاوید حسنین نے  پیش کیا کسٹم کورٹس ججز کی تعیناتی سے متعلق بل کی تحریک مسترد کر دی گئی تحریک مسلم لیگ ن کے رکن محسن شاہنواز نے پیش کی وزیر انسداد منشیات اعجاز شاہ نے محسن شاہنواز کی تحریک کی مخالفت کی محض شاہ نواز نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کیس میں ضمانت لینے والے جج کو  دوران سماعت واٹس ایپ کیا گیا ہمارا بل عدلیہ کو زیادہ خود مختار بنانے کیلئے اعجاز شاہ نے کہا کہ بل کی مخالفت کرتے ہیں محسن شاہ نواز نے کہا کہ ججز کی تعیناتی اور کنٹرول لائن کا اختیار وزارت قانون سے نکالا جائے یہ اختیار متعلقہ چیف جسٹس کو ملنا چاہئے اعجاز شاہ نے مخالفت کرتے کہا کہ بل کسی کی ذات کیلئے قانون سازی ہے گنتی کرانے پر اپوزیشن کو شکست ہوئی اور بل پیش کرنے کی اجازت نہ ملی قومی اسمبلی میں انسداد نشہ آور مواد ترمیمی بل پیش کرنے کی تحریک مسترد ہو گئی تحریک محسن شاہنواز نے پیش کی تھی لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق قانون سازی کا بل بھی مسترد ہو گیا لاپتہ افراد کی بازیابی کے متعلق قانونی سازی کا بل محست داوڑ نے ایوان میں پیش کیا پارلیمانی سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ معاملے پر صوبوں کا جواب آنے دیا جائے ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے بل پر ارکان کی رائے لئے بغیر بل مسترد کر دیا محسن داوڑ نے کہا کہ پارلیمانی سیکرٹری نے بل کی مخالفت نہیں کی آپ نے بل مسترد کر دیا قاسم سور ی نے کہا کہ میں نے جمہوری طریقہ اپناتے ہوئے ایوان کی رائے سے بل مسترد کیا ہے۔ اجلاس میں جمعہ تک ملتوی کر دیا گیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن