• news

پنجاب سرمایہ کاروں کیلئے جنت، عثمان بزدار صوبائی حکومت ، عالمی بنک میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی نشاط احمد خان ڈاہا نے ملاقات کی جس میں حلقے کے مسائل کے حل اور ترقیاتی سکیموں پر پیشرفت کے حوالے سے گفتگوکی گئی- نشاط ڈاہا نے وزیر اعلی کو حلقے کے مسائل سے آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی- نشاط ڈاہا نے وزیر اعلی عثمان بزدار پر اعتماد کا اظہار کیا - وزیر اعلی کہا کہ منتخب نمائندوں کیلئے میرے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں- عوام کے مسائل حل کرنا میری ذمہ داری ہے- عوامی نمائندوں کی عزت میں کمی نہیں آنے دیں گے۔ منتخب نمائندوں کے جائز کام ہر صورت ہوں گے۔ کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دوں گا۔ عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان آگے بڑھ رہا ہے۔ شور مچانے والے عناصر پیچھے رہ گئے ہیں۔ عوامی خدمت کے مشن کو جاری رکھیں گے۔ پی ڈی ایم والے ملک کو پیچھے کی جانب دھکیلنا چاہتے ہیں -پی ڈی ایم کا یہ خواب کبھی پورا نہیں ہو گا - نشاط ڈاہا نے کہا کہ آپ نے ہمیشہ احترام دیا ہے- ہمیشہ ہماری بات سنی ہے۔ عثمان بزدار سے سرمایہ کاروں کے وفد نے ملاقات کی- وفد نے پنجاب میں سرمایہ کاری پرگہری دلچسپی کا اظہار کیا- وزیر اعلی کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے انقلابی اقدامات کیے ہیں۔ پنجاب سرمایہ کاروں کیلئے جنت بن چکا ہے۔ ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ترجیحی بنیادوں پر ایک چھت تلے سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔ تعمیراتی شعبے کیلئے متعدد مراعات دی گئی ہیں اور سرمایہ کاروں کیلئے آسانیاں پیدا کی گئی ہیں۔  علاوہ ازیں عثمان بزدار سے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نجے بن حسائن کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی جس میں عالمی بنک کے تعاون سے صوبے کے سماجی وانفراسٹرکچر کے شعبوں کی بہتری کیلئے جاری پروگرام پر ہونے والی پیشرفت پر بات چیت کی گئی جبکہ ڈویلپمنٹ فریم ورک 2022-26 کے تحت اہداف کے حصول کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا- عالمی بینک اور پنجاب حکومت نے مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا- وزیر اعلی وفد سے  میں کہا کہ عالمی بنک پنجاب حکومت کااہم ترین ڈویلپمنٹ پارٹنر ہے - مختلف شعبوں میں مقرر کردہ اہداف کا حصول یقینی بنائیں گے- ڈویلپمنٹ فریم ورک 2022-26 کے تحت اہداف حاصل کئے جائیں گے - بچوں میں غذائیت کی کمی کو دور کرنے کے لئے جامع پلان پر کام کر رہے ہیں - صوبے میں تعلیم اور صحت کی سہولتوں کو نچلی سطح تک بہتر بنایا جا رہا ہے - زرعی شعبہ کی بہتری کے لئے عالمی بنک کے ماہرین سے استفادہ کریں گے -شعبہ زراعت کی بہتری کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ضروری ہے -زرعی شعبہ کی ترقی سے کسان خوشحال ہو گا-  تعمیراتی شعبے میں کاروباری سرگرمیاں تیز ہوئی ہیں -عثمان بزدار بلوچستان کے وزیر خوراک و بہبود آبادی سردار عبدالرحمان کھیتران کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان سے آنے والے مہمان ہمارے لئے  بے حد محترم ہیں۔ پنجاب کے عوام بلوچستان سمیت پاکستان کے ہر خطے  کے لوگوں سے دلی لگاؤ رکھتے ہیں۔ بلوچستان کے عوام کی ترقی و خوشحالی بھی پنجاب کی طرح عزیز ہے۔ ہماری حکومت نے جذبہ خیر سگالی کے تحت بلوچستان میں تعلیم اور صحت کے متعلق منصوبے شروع کئے ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن