• news

ٹرمپ کے مواخذے میں تاخیر درست نہیں   کارروائی میں تیزی لائی جائیگی: سینیٹر چک شومر 

واشنگٹن   (اے پی پی):امریکی سینیٹ میں اکثریتی ڈیموکریٹ دھڑے کے لیڈر نے کہا ہے کہ سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے مواخذے کے کیس کی کارروائی میں تیزی لائی جائے گی۔امریکی سینیٹ میں اکثریتی ڈیموکریٹ دھڑے کے لیڈر چک شومر نے اعلان کیا ہے کہ ٹرمپ کے خلاف دوسرے مواخذے کی کارروائی نہایت تیزی سے اور منصفانہ طور پر انجام پائے گی۔  انھوں نے کہا کہ اس معاملے میں زیادہ دیر کرنا مناسب نہیں کیونکہ سینیٹ میں دوسرے کام بھی ہیں جنہیں انجام دینا ہے۔اس سے قبل چک شومر نے26جنوری کو سینیٹ میں امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر ننسی پلوسی کی جانب سے ٹرمپ کے مواخذے کی تحریک پیش کرنے کی خبر دی تھی۔ جنوبی کیرولینا کے سینیٹر لینڈسی گراہم کا کہنا ہے کہ ریاست کے پراسیکیوٹر جنرل بوچ باورز ٹرمپ کے وکیل کی حیثیت سے سینیٹ میں موجود رہیں گے۔واضح رہے کہ امریکی سینیٹ کے اراکین جیوری کی طرح کارروائی انجام دیں گے اور ٹرمپ کو بری کرنے یا قصوروار ٹھہرانے کے لیے ووٹنگ کی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن