اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
اسلام آباد (صباح نیوز) وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔ اجلاس میں سات نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں گوادر میں 300 میگا واٹ کے بجلی گھر سے بجلی کی خریداری کا معاملہ زیر غور آئے گا ۔جبکہ ٹیکسٹائل پالیسی برائے سال 2020 تا 2025 پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ای سی سی کی میٹنگ میں یوٹیلٹی سٹورز پر سبسڈی کی سپلائی جاری رکھنے کا معاملہ اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے ڈیلر مارجن سے متعلق سمری بھی زیر غور آئے گی۔