حکومت وقف املاک ایکٹ واپس لے ،تحریک تحفظ مساجدومدارس
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)تحریک تحفظ مساجدومدارس نے کہاہے کہ حکومت فوری طورپروقف املاک ایکٹ واپس لے ورنہ ہم ڈی چوک میں دھرنادیں گے ،وقف املاک ایکٹ کی واپسی تک کسی بھی معاملے میں حکومت سے تعاون نہیں کیاجائے گا تحریک کادائرہ کارپورے ملک میں پھیلائیں گے ایف اے ٹی ایف کے دبائو دینی مدارس ومساجدکے خلاف کی گئی قانون سازی قبول نہیں اورنہ ہی شعائراسلام کے خلاف کوئی پابندی قبول کریں گے ،ملک بھرکے دینی مدارس ومساجدوقف املاک ایکٹ کوغیرشرعی قرارے چکے ہیں اس پرعمل درآمدنہیں کریں گے ان خیالات کاظہاررہنمائوں نے نیشنل پریس کلب کے سامنے بڑے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا احتجاجی مظاہرے میں جڑواں شہروں کے تمام مسالک سے وابستہ دینی مدارس کے ہزاروںطلبا وعلما نے شرکت کی دینی مدارس کے طلبا نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھارکے تھے جس میں وقف املاک ایکٹ کومستردکرنے کے مطالبے شامل تھے اوروہ وقف املاک ایکٹ وحکومت کے خلاف شدیدنعربے بازی کررہے تھے جبکہ علما وطلبا نے ہاتھ اٹھا کروقف املاک ایکٹ کومکمل طورپرمستردکردیا اس موقع پروفاق المدارس العربیہ پاکستان کے مرکزی رہنما مولاناقاضی عبدالرشید،تحریک تحفظ مساجدومدارس کے صدرمولاناظہوراحمدعلوی ،تنظیم المدارس کے رہنما مفتی اقبال نعیمی ،تحریک تحفظ مساجدمدارس کے سرپرست مولانانذیرفاروقی ،فاق المدارس السلفیہ کے رہنما حافظ مقصود احمد،رابط المدارس کے مولاناشاہ ولی اللہ بخاری ،تاجررہنما کاشف چوہدری ،جمعیت علما اسلام کے رہنما مولاناعبدالمجیدہزاروی ،مفتی عبدالسلام ،مفتی مجیب الرحمن ،مولانااشرف علی ،جامعہ قاسمیہ کے مہتمم قاری عبدالکریم ،مولاناعبدالوحید،ڈاکٹرضیا الرحمن امازئی ،جماعت اہل سنت کے رہنما مفتی محمداسلم ضیائی ،جامعہ قمرالاسلام کے مہتمم مولانامحمدخان غازی ،مولانامحمدشریف ہزاروی ،مولانافیوض الرحمن ،مفتی اویس عزیز،اہل سنت والجماعت کے رہنما مولاناعبدالرحمن معاویہ ،مولاناعبدالرزاق حیدری ،مولاناتنویرعالم ستی ،مولاناعبدالقدوس محمدی ،مظہرجاویدایڈوکیٹ ،مولاناابوبکرعزیز،مولاناخالدعمران ،مولاناعبدالغفار،عبدالرشیدایڈوکیٹ ،مفتی عبدالرحمن ،مولاناخلیق الرحمن چشتی ،مولانامحمدثنا اللہ غالب،مفتی مسرت اقبال ودیگرنے بھی خطاب کیا۔