• news

51لاکھ 55ہزار کے ڈاکے:شاہدرہ، قصور میںڈاکوؤں نے دو افراد کو قتل کردیا

لاہور (نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت) لاہور میں ڈکیتی کی واردت کے دوران خاتون جاں بحق ہو گئی جبکہ قصور میں ڈاکوؤں نے شہری سے 5 لاکھ روپے لوٹ کرگولیاں مار کر قتل کر دیا ادھر ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں نے شہریوں کو لاکھوں روپے نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا۔ تفصیلات کے مطابق شاہدرہ کے علاقہ بارہ دری روڈ شمس آباد میں ڈکیتی مزاحمت پر خاتون قتل مسلح افراد نقدی و دیگر سامان لو ٹ کر فرار ہوگئے، جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 35 سالہ مبینا کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے کارروائی کاآغاز کر دیا جبکہ قصور میں ٹول پلازہ مصطفیٰ آباد کے قریب ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل سوار شکیل سے گن پوائنٹ پر5لاکھ کی رقم لوٹی اور فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کر دیا۔ مقتول شکیل منڈی عثمان والا کا رہائشی اور دو کمسن بچوں کا باپ ہے۔ مقتول اینٹوں کا سیل مین کا کام کرتا تھا جوگزشتہ روز رقم لیکر واپس گھر آرہا تھا،نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔دوسری جانب ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ہربنس پورہ کے علاقہ 31 لاکھ، ہڈیارہ کے علاقہ میں 3 لاکھ 60 ہزار، شالیمار کے علاقہ سے 3 لاکھ 20 ہزار، گڑھی شاہو کے علاقہ میں 2 لاکھ 65 ہزار، برکی کے علاقے میں 2 لاکھ 40 ہزار اورگجر پو رہ کے علاقہ میں 2 لاکھ 10 ہزار، گلشن اقبا ل سے ایک لاکھ 85 ہزار، نشتر کالونی کے علا قہ میں ایک لاکھ 45 ہزار، لٹن روڈ کے علاقہ سے ایک لاکھ 25 ہزار، ستوکتلہ کے علاقہ میں ایک لاکھ 10 ہزار، نیو انا ر کلی کے علا قہ میں 95 ہزار روپے نقد ی و طلائی زیورات، موبائل و دیگرسامان ڈاکوؤں نے لوٹ لئے۔ باٹا پور، مسلم ٹاؤن اور سبزہ زار سے گاڑیاں جبکہ شیرا کوٹ، گلشن راوی اور ڈیفنس اے سے موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن