• news

کراچی: ڈکیتی کے دوران بے رحم مجرموں نے بچی کے سامنے باپ کو گولی ماردی

کراچی (نیٹ نیوز) کراچی میں ڈکیتی کے دوران بے رحم مجرموں نے کم سن بچی کے سامنے باپ کو گولی مار دی۔ واقعہ گذشتہ روز کورنگی کے علاقے اللہ والا ٹاؤن میں پیش آیا۔ ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے موٹر سائیکل سوار شہری کو زبردستی روک کر لوٹنے کی کوشش کی جس پر شہری نے موٹر سائیکل بھگانے کی کوشش تو ڈاکوؤں نے گولی ماردی۔ ڈاکو کی جانب سے متعدد فائرکیے گئے جس پر شہری اپنی بیٹی کو بچانے کے لیے موٹر سائیکل سے اتار کر محفوظ کرنے کی کوشش کی اور خود گولی لگنے سے گر پڑا، ڈاکوؤں نے فرار ہوتے وقت بھی گرے ہوئے زخمی شہری پر دوبارہ فائرکیا۔ زخمی باپ کو دیکھ کر بچی روتی رہی اور ڈاکو فرار ہوگئے، جنہیں اب تک قانون کی گرفت میں نہیں لایا جاسکا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن