کاہنہ: بھتہ نہ دینے پر مافیا کا دکان کے ملازمین پر تشدد،ایک زخمی، فائرنگ کر کے فرار
کاہنہ (نامہ نگار) تھانہ نشتر کالونی میں بھتہ نہ دینے پر برگر کی دکان کے ملازم کو فائرنگ کرکے زخمی کر دیا گیا۔ گزشتہ رات نشترکالونی کے علاقہ یوحنا آباد سٹاپ پر واقع برگر کی دکان پر بھتہ مافیہ نے مبینہ طورپر بھتہ نہ دینے پر ملازموں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر سلیم نامی ملازم زخمی ہو گیا۔ دکان کے مالک اظہرنیازی نے بتایا صفدر کھوکھر نامی بھتہ مافیا کئی روز سے 20 لاکھ بھتہ مانگ رہا ہے انکار پر 5 مسلح ساتھیوں سمیت میری دکان پر آکر مجھے ڈرانے کیلئے میرے ملازموں پر تشددکیا اور فائرنگ کردی۔ جس کی زد میں آکرمیرا سلیم نامی ورکرزخمی ہو گیااورملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔