فیصل آباد: کمسن ملازمہ پر تشدد‘ سابق ناظم عدالت پیش‘ 2 روزہ جسمانی ریمانڈ
فیصل آباد (آن لائن)کم سن ملازمہ پر تشدد کرنے والے ملزم سابق ناظم کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔ دو یوم کا جسمانی ریمانڈ دیدیا۔ آن لائن کے مطابق فیصل آباد کی پیپلز کالونی نمبر 2 میں برتن ٹوٹنے پر کم سن گھریلو ملازمہ پر تشدد کے واقعہ میں پولیس نے گھر کے مالک سابق ناظم عثمان منج اور اس کی بیوی کے خلاف مقدمہ درج کرکے سابق ناظم عثمان منج کو گرفتار کر لیا تھا۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے متاثرہ بچی کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ میڈیکل چیک اپ میں ملازمہ پر تشدد ثابت ہوا ہے۔ متاثرہ بچی کو اس کے سوتیلے باپ نے 5 ہزار تنخواہ پر ملازمہ رکھوایا تھا۔