• news

ہائیکورٹ: ٹک ٹاک کو بند کرنے کیلئے متفرق درخواست سماعت کیلئے منظور

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ نے ٹک ٹاک ایپ کو بند کرنے کے لئے دائر متفرق درخواست کو سماعت کے لئے منظور کر تے ہوئے ہائیکورٹ آفس کو کیس شیڈول کے مطابق لگانے کی ہدایت کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے مقامی وکیل ندیم سرور کی متفرق درخواست پر سماعت کی۔ عدالت کے روبرو درخواست گزار نے داخل کردہ جوابات کی روشنی میں تیاری کے لیے مہلت طلب کر رکھی ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ٹک ٹاک ایپ سے فحاشی کی ترویج کی جارہی ہے، ٹک ٹاک کی بندش کیلئے پی ٹی اے کو بھی درخواستیں دیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

ای پیپر-دی نیشن