• news

مولانا پانچوں انگلیاں گھی ،سر کڑاہی میں کی اعلیٰ مثال ہیں: فیاض چوہان 

لاہور(آئی ا ین پی ) وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ہر دور میں مولانا کے خاندان کے دو درجن سے زیادہ افراد مختلف حکومتی اور سرکاری عہدوں پر فائز رہے۔ تفصیلات کے مطابق صونائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے مولانہ فضل الرحمان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی پانچوں انگلیاں گھی میں اور سر کڑاہی میں کی جیتی جاگتی مثال ہیں، مولانا اور انکا پورا خاندان سیاسی کرپشن کی بارش میں بھیگے ہوئے ہیں، مولانا فضل الرحمان نے اپنے بھائی کو اسٹیبلشمنٹ رولز کے خلاف پی ایم ایس کیڈر میں تعینات کروایا، بعد ازاں مولانا فضل الرحمان نے اسی ضیا الرحمان کو خلاف قانون ڈی سی کراچی تعینات کروایا۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ہر دور میں مولانا کے خاندان کے دو درجن سے زیادہ افراد مختلف حکومتی اور سرکاری عہدوں پر فائز رہے، حق چار یار کے نظام پر بنائی جانے والی پارٹی میں موروثیت کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے، مولانا پورے ملک کو بھی کشمیر کمیٹی کے سربراہ کی طرح چلانے کے خواہشمند ہیں، وزیراعظم عمران خان کے دور میں مولانا کی دال نہیں گلنے والی۔

ای پیپر-دی نیشن