• news

سونا 250 روپے تولہ سستاڈالر کی قدر میں 15 پیسے کمی

کراچی (این این آئی) مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 250 روپے کی کمی سے 1 لاکھ 13ہزار 200 روپے ہو گئی۔ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق دس گرام سونے کی قیمت 215 روپے کی کمی سے 97 ہزار 50 روپے ہو گئی۔ دوسری جانب انٹر بنک میں ڈالر 15پیسے جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر10پیسے سستا ہوگیا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق انٹر بنک میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 15پیسے کی کمی سے160.75روپے سے گھٹ کر160.60روپے اور قیمت فروخت160.85روپے سے گھٹ کر160.70روپے ہو گئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید 10پیسے کی کمی سے 160.60روپے سے گھٹ کر160.50روپے اور قیمت فروخت161روپے سے گھٹ کر 160.90روپے ہوگئی۔

ای پیپر-دی نیشن