• news

امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ملا منصور کے بنک اکائونٹس میں خطیر رقم 

 کراچی (وقائع نگار)کراچی کی انسدادہشتگردی عدالت نے امریکی ڈرون حملے میں مارے جانے والے افغان طالبان کے امیر ملا منصور اور انکے فرنٹ مینوں کے خلاف جعل سازی کیس میں دو نجی بینکوں نے ملا اختر منصور کے اکاوئنٹس میں موجود رقم کی تفصیلات عدالت میں جمع کرادی ،رپورٹ میں کہاگیاہے کہ ملا اختر منصور کے دو بینک اکاوئنٹس میں 13 لاکھ روپے سے زائد رقم موجود ہے، دونوں بینکوں نے رقم کے پے آرڈرز عدالت میں جمع کرادئیے ،عدالت نے کوئٹہ میں ملا اختر منصور بینک اکاوئنٹس کی تفصیلات طلب کرلی ،عدالت نے پشاور اور کوئٹہ کے ریونیو آفیشل کو جائیداد سے متعلق رپورٹ پیش نہ کرنے پر ایک مرتبہ پھر وارنٹ جاری کر دئیے ،عدالت نے کیس کی مزید سماعت 11 فروری  تک ملتوی کردی ، ایف آئی اے کاکہناتھاکہ مولانا اختر منصور 2016 میں ڈرون حملے میں مارے گئے تھے کراچی میں ملا منصور کے مختلف علاقوں میں متعدد پلاٹس،فلیٹس اور دیگر رہائشی جائیداد ہیں ،چالان کے متن میں کہاگیاہے کہ ملا منصور نے دو جعلی شناختی کارڈ محمد ولی اور گل محمد کے نام سے بنا رکھے تھے ،ملا منصور اپنے فرنٹ مین عمار اور اختر کے زریعے یہ کاروبار کرتا تھا ،ملا منصور اور دیگر کے خلاف جعل سازی کا مقدمہ درج کیا گیا جبکہ ملا اختر منصور امریکی ڈرون حملے میں ہلاک اورعمار اور اختر مفرور ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن